نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے ایک شمالی شہر میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ حد تک پہنچ گیا۔بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق جب سے ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، یہ اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔ یہ بلند ترین درجہ حرارت بھارتی ریاست راجستھان کے شہر پھلودی میں گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بی پی یادیو کے مطابق پھلودی میں گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا 51 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر بھارتی تاریخ کا آج تک کا بلند ترین درجہ حرارت تھا۔ بھارت ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔