بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک اور ملک نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ لئے

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالے(این این آئی)مالدیپ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارت تعلقات منقطع کردینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئیٹر پر سرکاری اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران مشرق وسطی اور خلیج عربی میں امن و سلامتی کے حوالے سے ضرر رساں کردار ادا کر رہا ہے۔مالدیپ کی جانب سے یہ اقدام خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے تہران اور مشہد میں سفارتی مشنوں پر حملوں اور عمارتوں کو نذرآتش کیے جانے کے بعد ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔بعد ازاں بحرین، امارات، کویت اور قطر نے بھی سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے طور پر سفارتی اقدامات کیے۔ امارات نے ایران میں اپنی سفارتی نمائندگی کو کم کرتے ہوئے ناظم الامور کی سطح تک کردیا جب کہ امارات میں ایرانی سفارت کاروں کی تعداد بھی کم کردی گئی۔کویت نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور اپنے یہاں ایرانی سفیر کو طلب کرکے تحریری احتجاجی یادداشت حوالے کی۔ قطر کی وزارت خارجہ نے بھی تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور ایک احتجاجی یادداشت دوحہ میں ایرانی سفارت خانے کے حوالے کی۔جہاں تک بحرین کا تعلق ہے تو اس نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا” فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ”ایرانی سفارتی مشن کے تمام ارکان سے مطالبہ کرتا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر مملکت بحرین سے چلے جائیں۔ اس کے علاوہ بحرین نے ایران میں اپنے سفارت مشن کو بند کرنے اور مشن کے تمام ارکان کو واپس بلا لینے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…