بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصری فضائی میزبان کی ڈوب مرنے کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی) مصری فضائی میزبان کی ڈوب مرنے کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،عرب ٹی وی کے مطابق نوجوان فضائی میزبان سمر عزالدین نے پچھلے سال 26 ستمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ کے اپنے صفحے پر ایک خیالی تصویر پوسٹ کی جس میں اس نے دکھایا کہ وہ سمندر میں کھڑی ہے جب کہ اس کے پیچھے اس کا جہاز پانی میں ڈوب رہا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ سمر نے اپنی فیس بک وال پر قرآنی آیات، موت اور حسد سے متعلق آیات و احادیث اور ادعیہ ماثورہ بھی پوسٹ کر رکھی تھیں۔ وہ اپنے ساتھیوں سے بات چیت میں بھی اکثر یہ کہا کرتی تھی کہ اسے یقین ہے کہ اس کی موت پانی میں ڈوب مرنے سے ہوگی۔ اس کے ساتھی اور دیگر فضائی میزبان موت سے متعلق باتوں کو مذاق میں ٹال دیتے تھے مگر گذشتہ روز مصری مسافر طیارے کی سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی خبر نے سمرعزالدین کی سہیلیوں اور دیگر دوست احباب کو بھی دکھی کردیا جب انہیں یاد آیا کہ سمر نے بہت پہلے اور تکرار کے ساتھ اپنی موت کی خود ہی پیشن گوئی کر رکھی تھی۔خیال رہے کہ سمر عزالدین اس بد قسمت ہوائی جہاز کی میزبان تھیں جو گذشتہ روز فرانس کے شہر پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے یونان کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیاے پر عملے کیافراد سمیت 66 افراد سوار تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…