بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدارت کے بعد ہما رے پا س آجا ئو بڑے اسلامی ملک نے او با ما کو بڑی پیشکش کر دی ملک کا م بھی سامنے آگیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) امریکی صدر باراک اوباما کی مدت اس سال کے آخر میں ختم ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دبئی کی ایک فرم نے اوباما کو ملازمت کی سنجیدہ آفر کر دی ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کی ایک بڑی لا فرم کے مالک عسا بن حیدر نے اپنے ایک ٹویٹ میں اوباما کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باراک اوباما وکالت کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، انھوں نے 1991 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی لہٰذا ہم اوباما کو اپنی لا فرم میں ملازمت کی پیشکش کرتے ہیں۔ عسا بن حیدر نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ اوباما کو پیشکش عجیب لگے گی مگراس سے اوباما کو مسلمانوں کو جاننے کا زیادہ موقع ملے گا کیونکہ امریکا میں کچھ ایسے عناصر ہیں جو عرب ممالک کے بارے تعصبات رکھتے ہیں۔ان کومعلوم ہو کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ حیدر نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے اور امید ہے کے اوباما اس پر غورکریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی لا فرم کے لیے ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو سیاستدان بھی ہو اور سابق صدر بھی۔ اس ٹویٹ کے بعد لا تعداد لوگوں نے اس بارے میں تبصرہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے متحدہ عرب امارات میں لیکچرز کے ذریعے تقریبا 6 ملین ڈالر کمائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…