جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

افغانستان میں غیر ملکی طیارہ گر کر تباہ ،تمام افراد ہلاک

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

کابل(این این آئی)آذربائیجان کی سلک وے ایئرلائنز کا ایک طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبہ ہلمند میں واقع ایک ملٹری ایئرپورٹ کیمپ ڈیوئر سے ٹیک آف کرتے ہی مذکورہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ترجمان کے مطابق طیارے میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 7 ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو طبی امداد کیلئے قندھار ایئرفیلڈ منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق مسافروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مشرقی یورپ سے تعلق رکھتے تھے۔انھوں نے بتایا کہ حادثے میں کسی فوجی کارروائی کا عمل دخل نہیں ہے بلکہ ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے کا ایک پَر رن وے سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا ٗ افغانستان میں سلک وے ایئرلائنز سے اس حادثے کے حوالے سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔دوسری جانب امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس کا بی 52 بمبار طیارہ بحر الکاہل میں واقع گوام جزیرے میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم عملے کے 7 ارکان طیارہ حادثے میں محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ انڈرسین ایئرفورس بیس پر صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، جب ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔امریکی فضائیہ کے مطابق بی 52 بمبار طیارہ شمالی ڈیکوٹا سے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ اس خطے میں امریکی فوج کے مستقل قیام کا حصہ تھا۔مزید کہا گیا کہ عملے کے ارکان معمول کے تربیتی مشن پر تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…