نئی دہلی(آئی این پی)سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں8یا اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتاہے،جس سے دس لاکھ افراد کی زندگیوں کو خطرہ راحق ہوسکتاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں8یا اس یا شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ ہے جس سے لاکھوں انسانی زندگیوں کو خطرہ ہوسکتاہے،سائنس دان مقبوضہ کشمیر میں ریاسی فالٹ لائن سے واقف ہیں،تاہم اسے ایک بڑے خطرے کے طورپر نہیں سوچا گیا۔