قاہرہ(آن لائن) مصری ایئر لائن کا ایئربس اے 320 طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔ امر یکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر 804 کا رابطہ دوران پرواز ریڈار سے منقطع ہوگیا۔طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 69 افراد سوار ہیں۔ایئرلائن کے مطابق طیارہ مصری وقت کے مطابق رات 2 بجکر 45 منٹ پر مصر کی حدود میں 10 میل داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوا۔مصری ایئرلائن کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا، وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا،مصر کے ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔مصری حکام کے مطابق آخری بار طیارے کے ریڈار پر دکھائی دیے جانے والے علاقے میں تلاش کے لیے جیٹ طیارے بھیج رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یونان کے حکام سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ طیا رہ سمند ر میں گر گیا ہے جسکی تلا ش کے لیئے ٹیمیں روا نہ کر دی گئی ہیں ۔