کابل/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جلد افغانستان کا دورہ کر کے 30کروڑ ڈالر کی لاگت سے سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جلد افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ 30کروڑ ڈالر کی لاگت سے بھارت کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والے سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جون کے اوائل میں امریکہ جاتے ہوئے افغانستان میں مختصر قیام کریں گے ۔مودی کے دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ مودی کابل نہیں جائیں گے تاہم بھارت ایران اورافغانستان ایران میں چاربہار بندرگاہ پر ایک سہ فریقی معاہدے پر بات چیت کرنے کیلئے اکٹھے ہونگے ۔ہریروڈ دریا پر بنائے گئے ڈیم سے 42میگا واٹ بجلی کی پیدوار کی توقع ہے ،ڈیم سے زرعی زمین کا تقریبا 75ہزار ہیکڑ حصہ سیرا ب ہوسکے گا۔