لندن (این این آئی)برطانیہ کو یورپی یونین میں شامل رکھنے کے حق میں چلائی جانے والی مہم اِن کو اس ملک کے یورپی یونین سے ممکنہ اخراج کے حق میں چلائی جانے مہم آٹ پر حاصل برتری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ بات یوگورکی طرف سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے سے معلوم ہوئی ہے۔ اس جائزے کے مطابق 44 فیصد برطانوی شہری یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں ہیں جبکہ 40 فیصد باشندے اس 28رکنی بلاک کو چھوڑ دینے کے حامی ہیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین میں آئندہ بھی شامل رہنے یا اس سے الگ ہو جانے کے سوال پر وہاں 23جون کو ایک عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔