نئی دہلی(نیوزوڈیسک)پاکستان سے پانی پر اعلان جنگ ،بھارت نے اہم ترین دریا کا رُخ موڑنے کا اعلان کردیا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق تسلیم کئے جانے والے دریا کا رُخ موڑنے کا اعلان کردیا بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ نئی دلی دریائے چناب کے پانی کا رخ تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ ورلڈ بینک کی ضمانت سے ہونے والے سندھ طاس معاہدے میں دریائے چناب، دریائے جہلم اور دریائے سندھ پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا مگر مکروہ عزائم رکھنے والے بھارت نےشروع ہی میں معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے پاکستان کے دریاو¿ں پر نہریں اور ڈیمز بنانا شروع کر دیے۔ سب سے پہلے بھارت نے 1978 میں دریائے چناب پر سلال ڈیم بنانے کی کوشش کی۔