کیپ ٹاﺅن( آئی این پی ) جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کی ۔اس دوران اپوزیشن اراکین نے ایوان کے شیشے بھی توڑ دیئے ۔