اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کا سعودی عرب کیخلاف بڑا اقدام، سینیٹ میں منظوری بھی دیدی

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آئی این پی ) امریکی سینیٹ نے سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دیدی جس کے بعدنائن الیون حملوں کے متاثرین سعودی حکومت پر مقدمہ درج کرینگے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے سعودی حکومت پر مقدمہ کرنے کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔نائن الیون کے متاثرین امریکی عدالتوں میں سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرسکیں گے ۔ سعودی عرب نے دھمکی دی تھی کہ نائن الیون کا الزام سعودی عرب پر لگایا گیا تو امریکہ سے اربوں ڈالر کا سرمایہ نکال لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ سعودی عرب کے خلاف مقدمہ کے قانون نہیں بنایا جا رہا ہے ۔ امریکی صدر باراک اوباما نے خبردار کہا تھا کہ اگر کانگریس نے سعودی عرب کے خلاف نائن الیون بل منظور کر لیا تو اس کے نتیجے میں امریکا کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا، صدر اوباما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھاکہ اگر یہ بل منظور ہوگیا اور امریکی شہریوں کو دیگر ممالک کی حکومتوں کیخلاف مقدمے دائر کرنے کی اجازت مل گئی تو اس کے ردعمل کے طور پر دنیا بھر میں امریکی حکومت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکی کانگریس نے سعودی حکومت کے خلاف نائن الیون منظور کر لیا تو ان کا ملک امریکا میں موجود اپنے خطیر اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…