واشنگٹن(نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کے خطرناک عزائم سامنے آگئے،امریکہ میں ہلچل، تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار پہلے ہی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خطرناک سمجھتے جاتے ہیں اب ان کے بارے میں ایک اوربات سامنے آگئی ہے ،ٹرمپ کے دیرینہ اتحادی راجر سٹون نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ صدر بن گئے تو وہ سی این این کا ایف سی سی لائسنس منسوخ کردیں گے ،اس سے قبل بھی وہ واشنگٹن پوسٹ میں کوریج کی مذمت کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی اس شخص کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے جارہی ہے جو میڈیا کو دھمکیاں دیتارہاہے۔یہ امریکہ میں آزادی اظہار ائے کیلئے خطرہ ثابت ہوگا۔