پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاک امریکہ تعلقات، سابق صدر نے کچھ اور ہی کہہ دیا

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فنڈنگ کےلئے پاک امریکہ تنازعہ دونوں ممالک میں دوریوں کا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نوجوانوں پر مشتمل ہے  امن اور ترقی کی بدولت پاکستان خطے میں مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان خطے میں مضبوط جمہوری ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، ملک میں مشرق سے سرمایہ کاری آ رہی ہے تاہم پاکستانی عوام کو آج بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرات کا سامنا ہے۔ افغان جنگ کے 15 سال بعد طالبان پھر مضبوط ہو چکے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں روس کی دھمکی کی وجہ سے مضبوط ہوئے تھے تاہم روس اور غیر ریاستی عناصر کے خطرے میں یہ مضبو ط اتحاد کمزور پڑ رہا ہے، پچھلے 15 سال سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اتار چڑھاو¿ کا شکار ہیں، ایف سولہ طیاروں کی فنڈنگ کےلئے پاک امریکا تنازعہ دونوں ممالک میں دوریوں کا ثبوت ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ضروریات کا اعتراف کرتی ہے،امریکی کانگریس خصوصاً سنیٹر باب کورکر طیاروں کی ڈیل کےخلاف ہیں، امریکی کانگریس کو شبہ ہے تو پاکستان آ کر دیکھ لے کہ ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان رواں ہفتے مذاکرات ہوں گے، توقع ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ضروریات پوری کرے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…