ویانا(آن لائن)امریکہ سمیت عالمی طاقتوں نے کہا ہے کہ داعش کوشکست دینی ہے تو لیبیا کو ہتھیار فراہم کرنا ہوں گے ،دولت اسلامیہ لیبیا کیلئے ایک نیا خطرہ ہے ، اس کیخلاف مﺅثر کارروائی کیلئے ہم لیبیا کو اسلحہ کی فراہمی سمیت ہر تعاون کر نے کو تیار ہے ۔ویانا میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ عالمی طاقتیں لیبیا پر لگی ہتھیاروں کی پابندی ختم کرانے میں لیبیا کی مدد کریں گی۔انھوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ لیبیا کے لیے ایک نیا خطرہ ہے اور یہ ضروری ہے کہ اس کو روکا جائے۔گذشتہ ماہ لیبیا نے متنبہ کیا تھا کہ اگر دولت اسلامیہ کو نہ روکا گیا تو و پورے ملک پر قابض ہو جائے گی۔عالمی طاقتوں کے ساتھ ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ لیبیا کی حکومت ملک کو متحد کر سکتی ہے۔ یہ ایک واحد ذریعہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہم تنصیبات نمائندہ اتھارٹی کے کنٹرول میں رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی ایک طریقہ ہے دولت اسلامیہ کو شکست دینے کا۔یاد رہے کہ لیبیا پر سے ہتھیار خریدنے کی پابندی اٹھانے کی درخواست اقوام متحدہ کی کمیٹی ہی منظور کر سکتی ہے۔تاہم لیبیا کی جانب سے کی جانے والی درخواست سے لگتا ہے کہ اس کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ درخواست منظور ہو جائے گی۔یاد رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں اعتراف کیا تھا کہ لیبیا میں کرنل قدافی کو معزول کرنے کے بعد کی صورت حال کی پیش بندی نہ کرنا ان کے عہدہ صدارت کی سب سے بدترین غلطی تھی۔صدر اوباما امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز پر ایک انٹرویو میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران کیے گئے اقدامات کے بارے میں بات کر رہے تھے۔صدر اوباما نے قدافی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے بعد کے حالات کے بارے میں مناسب منصوبہ بندی نہ کرنے پر اپنی غلطی کے اعتراف کے باوجود لیبیا میں مداخلت کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ صحیح اقدام تھا۔امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے لیبیا میں سنہ 2011 میں شہریوں کی حفاظت کے لیے لیبیا پر فضائی حملے کیے تھے۔لیبیا میں سابق صدر قدافی کے قتل کے بعد لیبیا افراتفری کا شکار ہو گیا اور متحارب دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہو گئی اور دو متوازی پارلیمان اور حکومتیں قائم کر لی گئیں۔
داعش کو شکست دینی ہے تو اس اسلامی ملک کو میدان میں اتارا جائے، سپر پاورز آخر کار بول ہی پڑیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































