نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ان کی والدہ کی جانب سے ان کی سرکاری رہائش گاہ کا پہلا دورہ کرنے کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے پرصارفین نے اس کا خیر مقدم کیا۔مودی کے اس فیصلے پر ان کے مداحوں نے انھیں سراہا۔ہیرابین مودی جن کی عمر90 برس سے زائد ہے اپنے آبائی علاقے گجرات کے ایک قصبے میں رہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں اور ٹویٹ کی کہ ’بہت عرصے کے بعد والدہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا،مودی نے ٹویٹ کی ’میری والدہ گجرات لوٹ گئی ہیں۔ بہت عرصے کے بعد ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا اور یہ آر سی آر (ریس کورس روڈ) ان کا پہلا دورہ تھا۔بیشتر ٹوئٹر صارفین نے مودی کی جانب سے اپنی والدہ کو دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر بلانے کے فیصلہ کی تعریف کی ہے۔