پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کسی عازمِ حج کو نہیں روکابلکہ۔۔۔۔سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ اس نے کسی مسلمان کو مقدس سرزمین میں حج اورعمرے کے لیے آنے سے نہیں روکا ہے۔وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان حج وعمرہ کے لیے حجاز مقدس آئیں۔سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے۔کابینہ نے ایران کی جانب سے اپنے شہروں پر اس سال حج کے لیے جانے پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی مملکت تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج اور عمرہ کی خدمت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہے اور ان کے خیرمقدم کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ کابینہ نے سعودی حکام کے اسلامی جمہوریہ ایران کے امور حج کے ذمے دار حکام سے لاقات اور ان سے دنیا بھر سے آنے والے دوسرے عازمینِ حج کی طرح ایرانی عازمینِ حج سے متعلق انتظامات پر بات چیت کے حوالے سے غور کیا ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ اس اجلاس کے دوران ایرانی وفد نے عازمین حج کے انتظامات سے متعلق سمجھوتے کے مندرجات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور یہ کہ ایرانی حکام نے ایرانی شہریوں کو حج کے لیے آنے سے روکنے کا ازخود فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر اللہ تعالیٰ اور پوری دنیا کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…