انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق تر کی کے شہر شرناک کی تحصیل سیلوپی میں بچوں کو کھیل کے دوران ملنے والا کھلونا بم اچانک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک بچہ موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔دوسری جانب دیار باقرکی تحصیل سْر میں ایک چیک پوسٹ پر ایک کار میں سوارنامعلوم افراد نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔جائے وقوعہ سے ایک گاڑی کے ذریعے فرار ہونے والے حملہ آور وں میں سے ایک کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔