اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)انتہا پسند صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں اسرائیل مخالف کارٹونوں کے ایک مقابلے کی مذمت کردی ہے اور ایران پر ہولو کاسٹ سے انکار کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہود کے ایک اور قتل عام کی تیاری کررہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے اختتام ہفتہ پر ہولوکاسٹ سے انکار کے تھیم پر مبنی خصوصی کارٹون مقابلہ منعقد کیا ہے۔ہم اس معاملے کو اس لیے اٹھا رہے ہیں تاکہ یہ جان لیا جائے کہ ہمیں ایران کے ساتھ کیا مسئلہ درپیش ہے،انھوں نے کہا کہ خطے میں یہ محض ایران کی جبر و جارحیت پر مبنی پالیسی ہی نہیں ہے بلکہ یہ اس کی اقدار ہیں جن پر وہ کھڑا ہے،وہ ہولو کاسٹ اور اس کی اہمیت سے انکار کرتا ہے بلکہ ایک اور ہولوکاسٹ کی تیاری بھی کر رہا ہے۔ ہے،ایران میں اسرائیل مخالف کارٹوں کے مقابلے اور نمائش کا ہفتہ کو ہوا اس میں پچاس ممالک سے تعلق رکھنے افراد نے اپنے ڈیڑھ سو فن پارے (کارٹون)پیش کیے ،ان میں بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کی مشرقِ وسطی میں پالیسیوں کا مضحکہ اڑایا گیا اور ان میں سے ایک میں تو انھیں داعش کا رکن تک قرار دیا گیا،ایک اور میں مشرق وسطی کا ایک نقشہ دکھایا گیا ہے۔اس میں ایک کفن پر لفظ ہولوکاسٹ لکھا ہوا ہے اور سرزمینِ فلسطین کی تباہ کاریوں کا نقشہ کھینچا گیا ہے جہاں آج اسرائیل کھڑا ہے،ایرانی حکومت نے کارٹونوں کے اس مقابلے سے لاتعلقی ظاہر کی اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایک غیرسرکاری تنظیم نے حکام کی سرپرستی کے بغیر اس کا انعقاد کیا ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…