واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ ممکن ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے نہ ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات نہیں ہوں گے۔مسلمانوں کے متعلق امریکہ کے ارب پتی تاجر کے بیان کے بعد ڈیوڈ کمیرون نے انھیں بے وقوف ٗ تقسیم کرنے وار اور غلط کہا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ لندن کے میئر صادق خان کے بہت خراب بیان کو یاد رکھیں گے۔کیمرون کے بیان پر انھوں نے کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے نہیں ہوں گے۔ کسے معلوم۔ہمیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔صادق خان نے انھیں ’کم علم‘ کہا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مجھے تکلیف پہنچی ہے ٗوہ مجھے نہیں جانتے۔ وہ بہت گستاخ بیانات تھے۔انھوں نے کہا کہ میرے خیال سے ان کا ایسا کہنا ان کی کم علمی ہے۔