قاہرہ (این این آئی) مصر کی ایک عدالت نے سعودی عرب کو دو جزیرے دیئے جانے کی مخالفت کر نے والے 152 مظاہرین کو دو سے پانچ سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے سرکاری اخبار الااہرا م نے بتایا کہ یہ مظاہرین بحیرہ احمر میں واقع دو جزائر تران اور سنا فر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر رہے تھے۔اس کی مخالفت میں 200 سے زائد افراد 25 اپریل کو قاہرہ کی سڑکوں پر اتر آئے تھے۔واضح رہے کہ مصر نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کے دورہ کے موقع پرمذکورہ بالا دونوں جزیرے سعودی عرب کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر مصر میں کافی غم وغصہ پھیل گیا