اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مچھلیاں پکڑنے پر پابندی، وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیکو (آئی این پی) چین کے جنوبی ساحلی صوبے ہونان سے مچھلیاں پکڑنے والی 8000چینی کشتیاں بندر گاہ پر واپس آ گئی ہیں ، اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جنوبی چینی سمندروں میں مچھلیاں پکڑنے کی پابندی کا سیزن شروع ہو گیا ،ان سمندروں میں 16مئی سے یکم اگست تک مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہیں ہوتی تا ہم جال کے ذریعے یا دیگر منظور شدہ طریقوں سے مچھلیاں پکڑی جا سکتی ہیں ، صوبائی محکمہ فشریز کے مطابق اس پابندی سے 7952کشتیاں متاثر ہوئی ہیں جو صوبے میں موجود کل کشتیوں کا 32فیصد ہیں ،اس صورتحال سے 36000مچھیرے متاثرہوئے ہیں ، اس تعطل کے دوران مچھیروں کو قانون کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے ، انہیں نئی ٹیکنالوجی اور سمندر میں حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جاتا ہے ، جنوبی چینی سمندروں میں اس عرصہ کے دوران مچھلیاں پکڑنے پر پابندی کے سلسلے کا آغاز 1999ء میں کیا گیا تھا، اگرچہ اس سے مچھیروں کی آمدنی میں کمی ہو جاتی ہے تا ہم اس سے مچھلیوں کی حفاظت اور اس سے وابستہ صنعت کے استحکام کیلئے یہ ضروری ہے ، ہر سال یہ پابندی دریائے یانگ ژی اور پویام جھیل میں بھی لگائی جاتی ہے جہاں مارچ میں سب سے زیادہ تازہ پانی دستیاب ہوتا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…