انقرہ(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن کی پھانسی پر یورپی ممالک کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں انہوں نے پھانسی کو ‘دوہرا معیار’ قرار دے کر مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سیاسی پھانسیوں کےخلاف ہیں تو مطیع الرحمٰن نظامی کی پھانسی پر خاموش کیوں رہے جنہیں کچھ روز قبل شہید کیا گیا تھا۔اردوغان نے کہا کہ کیا آپ نے یورپ سے کچھ سنا؟ نہیں ¾کیا یہ دہرا معیار نہیں؟واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کو پھانسی پر ترکی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔