اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) سی آئی اے کے سابق ایجنٹ ڈونالڈ رکارڈ کے مطابق سنہ 1962 میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کی گرفتاری امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک ایجنٹ کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں عمل میں آئی تھی۔یہ انکشاف برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو سی آئی اے کے سابق ایجنٹ ڈونالڈ رکارڈ کے انتقال سے قبل کیے گئے ان کے ایک انٹرویو پر مبنی ہے۔نیلسن مینڈیلا نے ملک میں سیاہ فاموں کے خلاف ہونے والے امتیازی سلوک اور انصاف کے لیے نسل پرست حکومت کے خلاف جد وجہد شروع کی تھیں جس پر حکومت نے انھیں گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا تھا اور وہ 27 برس قید میں رہنے کے بعد سنہ 1990 میں رہا ہوئے تھے۔رہائی کے بعد وہ ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس انٹرویو سے بظاہر وہ شک سچ ثابت ہو جاتا ہے کہ سی آئی اے نیلسن مینڈیلا کا پیچھا کیا کرتی تھی۔ان کے مطابق اس سے سی آئی اے پر اس سے متعلق اپنی دستاویزات کو عام کرنے کا بھی دباؤ بڑھیگا جس سے منڈیلا کی گرفتاری میں امریکہ کے شامل ہونے اور اس وقت کی نسل پرست حکومت کی حمایت کرنے سے متعلق اس کے کردار کے بارے میں بھی پتہ چل سکے گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…