اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے تارکِ وطن خواتین کو بیوٹی سیلونوں میں کام کی اجازت دیدی

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن کے زیر کفالت خواتین یا اہل خانہ کو عورتوں کے بیوٹی سیلونوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا انکشاف سعودی وزیر محنت اور سماجی ترقی مفرج الحقبانی نے کیا ہے۔انھوں نے ایوان صنعت وتجارت مدینہ کے زیر اہتمام کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے اس شعبے میں ویزوں کی مانگ میں کمی آئے گی۔انھوں نے کہا کہ بیوٹی سیلون مارکیٹ بہت بڑی ہے اور اس میں سعودی خواتین بھی کام کرسکتی ہیں۔سعودی وزارت محنت نے 2014 میں غیرملکی تارکین وطن کے ساتھ مقیم خواتین کو پرائیویٹ شعبے میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور انھیں اس سلسلے میں اپنے اقامے بھی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔قبل ازیں اس انتظام کے تحت نجی اور بین الاقوامی اسکولوں میں غیرملکی خواتین کو صرف تدریسی خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی تھی۔تاہم اگر کوئی کمپنی یا اسٹیبلشمنٹ تارکین وطن کے زیر کفالت خواتین کو اپنے ہاں ملازمت دینا چاہتی ہے تو ان کا شمار سبز نتاقط زون میں ہونا چاہیے۔وہ بھرتی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں اور انھیں ان خواتین کے کفیل تارکین وطن کی رضا مند حاصل ہونی چاہیے۔ملازمت کی خواہاں تارکین وطن کے زیرکفالت ان خواتین کے پاس اقامہ ہونا چاہیے ،ان کی عمر ساٹھ سال سے کم ہونی چاہیے،ان کا کسی اور ادارے کے ساتھ ملازمت یا کام کا کوئی معاہدہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر اس خاص اسامی کے لیے کوئی سعودی خاتون امیدوار نہیں تو وہ اس پر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی اہل ہونی چاہییں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…