دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس کی فضائیہ کا ایک فوجی طیارہ امارات میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور اس کا تربیت کار جاں بحق ہوگئے۔ متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔یاد رہے کہ 14 مارچ 2016 کو عرب اتحادی افواج کی کمان نے فنی خرابی کے باعث یمنی اراضی میں ایک اماراتی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار دونوں پائلٹوں کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔