ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کے ناقابل قبول مطالبات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین حج انتظامات کے حوالے سے معاہدہ طے نہیں پا سکا ۔سعودی عرب کے وزیر عمرہ و جج ڈاکٹر محمد طاہر بینتن نے کہا کہ تہران واحد ملک ہے جس نے سعودی عرب سے اپنے شہریوں کے حج کی آمد سے حوالے سے معاہدہ کرنے سے انکار کیا۔سرکاری ٹیلی ویژن اخباریہ پر نشر ہونے والے سعودی عرب کے وزیر حج کے بیان کے مطابق ایران کا مطالبہ تھا کہ ایرانی شہریوں کو ایران میں ہی ویزہ جاری کیا جائے اور ان کیلئے ٹرانسپورٹ کے علیحدہ انتظامات کیے جائے۔ایران کے وزیر ثقافت اور مذہبی امور علی جنتی نے جمعرات کو کہا تھا کہ سعودی عرب سے حج کے دوران ایرانی شہریوں کے انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور رواں برس ایرانی شہری حج کا فریضہ سرانجام نہیں دے سکیں۔ایرانی وزیر نے حاجیوں کے انتطامات کے معاہدے میں ناکامی کی تمام ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔واضح رہے کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارتی عملہ موجود نہیں ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ایران شہری حج کے لیے کسی تیسرے ملک سے ویزا کی درخواست دیں۔