بیجنگ (آئی این پی) چین نے اپنی فوجی صورتحال کے بارے میں پینٹا گون کی رپورٹ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے گمراہ کن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس رپورٹ میں چین کی فوج کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی گئی ہیں ، چین قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نقطہ نظر کے مطابق ہے ، چین فوجی اصلاحات کررہا ہے اور وہ اپنے تحفظ ، خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کیلئے اپنی فوجی طاقت کو منظم کررہا ہے جبکہ امریکہ نے ہمیشہ اس پر شک و شبہ کا اظہار کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یو جن نے چین کی فوجی طاقت کے بارے میں امریکہ کی طرف سے جاری ہونیوالی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے محکمہ دفاع نے چین کی فوجی قوت کو بڑھا چڑھا کر اپنے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس میں شفافیت کی کمی ہے اور چین کی فوجی پالیسیاں بھی مربوط نہیں ہیں ۔ترجمان کے مطابق امر یکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں جنوبی چینی سمندروں میں چینی سرگرمیوں کو بھی غلط انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ نن شا کے جزائر میں چین کی تعمیرات غیر فوجی مقاصد کیلئے ہے اور ان کا مقصد بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا اور عوام کو بہتر سہولتیں باہم پہنچانا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہے کہ جو جہاز رانی کی آزادی اور امن کے نام پر علاقے میں جنگی جہاز وں اور فوجی طاقت میں اضافہ کر کے یہاں کشیدگی پیدا کررہا ہے جس کا مقصد علاقے میں فوجی قوت کو بڑھانا اور جنوبی چینی سمندروں کے علاقے میں جان بوجھ کر قبضہ جمانا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چین امن قائم رکھنے اور قدرتی آفات میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مشن بھیج کر اپنے طورپر عالمی امن اور استحکام کیلئے کام کررہا ہے ۔امریکہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد اور سلامتی کو زبردست دھچکا لگا ہے ۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات میں اضافے کیلئے صحت مندانہ اور پائیدار اقدامات کرے ۔
چینی افواج کے بارے میں امریکی رپورٹ گمراہ کن ہے، ترجمان وزارت دفاع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































