مدےنہ منورہ(آئی این پی) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے کے لئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں چار بڑے خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے ہیں۔انتظامیہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد بن علی الحطاب نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے لیے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل چار بورڈز شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ شہر آنے والوں کے داخلی راستے‘ مکہ مکرمہ کی طرف سے آنے والوں کے راستے شاہراہ ا لہجرہ‘ القصیم سے آنے والا راستے اور تبوک سے آنے والا راستے پر نصب کئے گئے ہیں۔ ان بورڈز پر سات زبانوں میں مختلف ہدایات درج ہیں جن میںیہ عبارت بھی شامل ہے “آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب”۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، ترک، ہاو¿سا اور ملاوی ہیں۔