اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مسجد الحرام میں بڑی تبدیلی، خبر آ گئی

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آئی این پی)مسجد الحرام کی توسیع کے جاری منصوبے کے دوران حجاج و معتمرین کی سہولت کے لیے بنائے گئے عارضی مطاف کو ہٹانے کا آپریشن گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا -اب صحن حرم میں ایک گھنٹے کے دوران 19 ہزار کی بجائے 30 ہزار زائرین کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ مطاف کی تمام منازل میں ایک گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار زائرین کے طواف کی گنجائش ہو گی۔مسجد الحرام کے توسیعی و تعمیراتی منصوبے کے دوران عارضی مطاف کا استعمال 22جولائی 2013ءکو شروع کیا گیا تھاجسے تین سال بعد ختم کر دیا گیا ہے -اب زائرین براہ راست خانہ کعبہ کے طواف اور دیدار کا شرف حاصل کر سکیں گے۔حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ عارضی مطاف کی مسماری کا آپریشن آٹھ مراحل میں 35 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے‘اس دوران اس کے10ہزار 489حصے ‘84عارضی ستون اور طواف کعبہ کے لیے استعمال ہونے والے چاروں پل گرا دئیے گئے ہیں۔اس کام میں 580 کارکنوں اور 80انجینئروں نے حصہ لیا-مسماری کی کارروائی بخےریت انجام پائی اور اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا اور نہ ہی زائرین کے طواف میں کسی قسم کا خلل پیدا ہوا ہے۔ عارضی مطاف کی مسماری کا کام وقت مقررہ سے 20 دن پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…