کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ریاست کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد جرالہ نے کہا ہے کہ خام تیل پیدا کرنے والے ملک اپنی پیداواری عمل کو منجمد کر دیں تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو استحکام حاصل ہو سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ عالمی منڈیاں ایران کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کو سہارا نہیں دیں گی۔ جرالہ کے مطابق پیداوری عمل کو منجمد کرنے کے سوا اب کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔ کویتی نائب وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار کویت جاپان بزنس کانفرنس کے موقع پر کیا۔ جرالہ نے تہران حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی منڈیوں میں پیدا شدہ رجحان سے سبق حاصل کرتے ہوئے عملی اقدامات تجویز کرنے چاہئیں۔