کمپالا(این این آئی)افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر کِیزا بیسِگیے پر غداری کا الزام عائد کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیسگیے نے الیکشن کمیشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے خود کو ملک کا صدر قرار دے دیا تھا۔ مسیوینی حکومت کے ترجمان شبان بان تاریزا نے کہا کہ اپنی صدارت کا اعلان کر کے اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو گرانے کی کوشش کی ہے اور یہ دستوری عمل نہیں ہے۔ ترجمان نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن و سلامتی کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ بیسِگیے کو گزشتہ بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔ یوگنڈا کے ضابطہ فوجداری کے تحت میں غداری کی سزا موت ہے۔