جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل کی گرفتاری کاڈراپ سین

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا اور سٹی اسکول ڈھاکا کی پرنسپل یاسمین رجوائے کورہا کردیا۔ڈھاکہ میں پاکستان ہائی کمیشن کی ترجمان امبرین جان کے مطابق یاسمین رجوائے کوگھر جانیکی اجازت بھی دے دی گئی ہے اور وہ رہائی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکا پہنچ گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اور بنگلہ دیشی حکام کے درمیان اسکول کے معاملے پر بات چیت کامیاب ہوگئی جس کے بعد بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی اسکول بند کرنیکا فیصلہ واپس لے لیا۔انہوں نے کہاکہ اسکول کو تعلیمی سال کی تکمیل تک کام کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ٗامبرین جان نے واضح کیا کہ یاسمین کو شہر کی کشیدہ صورت حال کے باعث حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا تھااس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دئیے جانے کے بعد پاکستانی ردعمل پر مقامی انتظامیہ نے اسکول کو بند کرنے کا حکم دیا تھاتاہم بعدازاں اسکول میں پڑھنے والے طالب علموں کے والدین کی جانب سے احتجاج کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…