اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کی پاکستان کو پھر پیشکش

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی وجہ سے ہماری فوج آج تک افغانستان میں موجود ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکہ کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ہمارے خطرات، خدشات اورخطے میں مفادات مشترکہ ہیں اور ہم ان کے حصول کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو بد ستور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا سامنا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دینے کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔جان کربی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے رابطہ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا اور ہم طورخم بارڈر کو امدو رفت کے لیے کھلا دیکھنا چاہتے ہیں۔جان کربی نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کو دہشت گرد نیٹ ورک کے خطرے کا سامناہے، دہشت گرد آج بھی دونوں ممالک کو محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج تک موجود ہے۔دہشت گردی افغانستان اور پاکستان کے عوام کی مشترکہ دشمن ہے اور دونوں ملک تعاون اور باہمی رابطوں کے ساتھ اس کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان رابطوں اور تعاون میں تسلسل قائم رہے اور مزید بہتر ہو۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…