مدینہ مورہ (این این آئی)سعوی عرب میں مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر مسجد نبوی کے زائرین کےلئے7 زبانوں میں 4 بڑے خیرمقدمی بورڈز کی تنصیب مکمل کرلی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریذیڈنسی میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد بن علی الحطاب نے واضح کیا کہ چار داخلی راستوں پر مدینہ منورہ آنے اور مسجد نبوی کا رخ کرنے والے زائرین کےلئے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل 4 بورڈز کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا ¾ ان میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آنے والوں کا داخلی راستہ، الہجرہ شاہراہ کا داخلی راستہ، القصیم سے آنے والا راستہ اور تبوک سے آنے والا راستہ شامل ہیں۔