انقرہ(نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کو پھانسی دینے کے بعد ترک حکومت نے ڈھاکا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ڈھاکا میں موجود اپنے سفیر دیوریم اوز ترک کو مشاورت کی غرض سے وطن واپس بلایا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترک سفیر انقرہ پہنچ چکے ہیں۔مطیع الرحمان کو 29 اگست 2010ء کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کی عمر 71 برس تھی، ان پر نسل کشی، قتل، تشدد اور زیادتی سمیت 16 الزامات عائد کئے گئے تھے۔مطیع الرحمان نظامی بنگلا دیش کی قومی اسمبلی کے رکن، وفاقی وزیر برائے صنعت اور وفاقی وزیر برائے زراعت بھی رہ چکے تھے۔واضح رہے کہ 1971ء میں بنگلا دیش کی پاکستان سے علیحدگی کے دوران جماعت اسلامی نے پاکستانی فوج کا ساتھ دیا تھا جس پر 40 سال بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ایک متنازع جنگی ٹریبیونل تشکیل دیا جس سے جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔
امیر جما عت اسلامی کی پھانسی ، جو کا م پا کستان نہ کر سکا تر کی نے کر دکھا یا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































