اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایران کے ثقافتی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ انتظامات پر معاہدہ نہ ہونے کے باعث ایرانی زائرین رواں سال حج نہیں کر سکیں گے۔
سعودی ایران کشیدہ تعلقات کا اثر حج زائرین پر بھی ہونے لگا ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ثقافتی وزیرعلی جنتی کا کہنا ہے کہ حجاج کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور حاجیوں کے انتظامات کے لیے اب بہت دیر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے رواں سال ایرانی زائرین رواں سال حج نہیں کر پائیں گے۔
گذشتہ سال منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے سینکڑوں افراد شہید ہوئے تھے جن میں چار سو سے زائد ایرانی زائرین بھی شامل تھے۔
منیٰ میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر ایران سعودی تعلقات میں تلخی آگئی تھی ، تاہم کشیدگی میں شدت ا±س وقت آ گئی جب رواں سال کے شروع میں ایرانی دارالحکومت تہران میں مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارت خانے کو آگ لگا دی جس کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔
ایرانی زائرین رواں برس حج نہیں کر سکیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































