انقرہ (این این آئی)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماءمطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیئے جانے پر احتجاجاً ترکی نے اپنا سفیر بنگلہ دیش سے واپس بلالیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کیساتھ1971ءکی جنگ آزادی کے سلسلے میں دانشوروں کو پھانسیاں دیئے جانے کے سلسلے میں منگل کی رات کو مطیع الرحمان نظامی کوڈھاکہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ، ترک حکومت کے فیصلے کے بعد ڈھاکہ میں موجود ترکی کے سفیر ڈیورم اوزترک وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ پہلے ہی پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرچکی ہے اور کہاکہ اس پر یقین نہیں آتا، مطیع الرحمان نظامی ایسی سزا کے حقدار نہیں تھے ۔