مکہ مکرمہ(این این آئی) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عبادت گزاروں کو مسجد کے اندر موبائل فون چارج کرنے کی سہولت مہیا کر دی ۔ مسجد کے اندرمختلف ستونوں پر چارجنگ پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں بیک وقت آٹھ موبائل فون چارج کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم رش کے اوقات کے دوران کسی شخص کو پانچ منٹ سے زیادہ فون چارج کرنے کی اجازت نہ ہوگی ۔انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے گزشتہ روز اس سروس کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے ان کنکشنوں کے ذریعے18وولٹ کرنٹ دستیاب ہو گی اور یہ پوائنٹ موبائیل چارجنگ کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کئے جا سکیں گے ۔