مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)یہودی تنظیموں نے15 مئی کو یوم نکبہ کے موقع پر ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں گنبد صغریٰ کے اوپر اسرائیلی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا مطالبہ کرنےوالی ان تنظیموں نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر ایسے پوسٹر شائع کئے ہیں جن میں ایک یہودی آبادکار کو گنبد صغریٰ پر اسرائیلی جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی تناظر میں عبرانی روزنامے کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ثقافت اور سپورٹس ایک نئے قانون کو متعارف کروا رہے ہیں جس کے تحت اسرائیلی حکومت کی فنڈنگ حاصل کرنےوالی تمام تنظیموں کی عمارات پر اسرائیلی جھنڈا لہرانا ضروری ہوگا۔