اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاناما لیکس پر بحث کر نا مہنگا پڑ گیا وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے با ہر نکا ل دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(آن لائن) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران خاموشی اختیار نہ کرنے پر اسپیکر نے وزیراعظم کو ایوان سے باہر نکال دیا۔پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑے کے حوالے سے خبریں روز کا معمول ہیں، کہیں بات نوک جھونک پر ختم ہوجاتی ہے تو کہیں بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے لیکن نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے وزیراعظم کو ہی ایوان سے باہر نکال کر نئی مثال قائم کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جانکی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ اس دوران گرما گرمی بڑھ گئی جس پر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر نے وزیر اعظم جانکی سمیت دوسرے اراکین پارلیمنٹ کو خاموش ہونے کی ہدایت دی لیکن وزیر اعظم نے اسپیکر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور چلاتے رہے جس پر اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان کا حصہ ہیں اور وہ بھی پارلیمنٹ کے دوسرے اراکین سے مختلف نہیں لہٰذا ان کے ساتھ بھی دیگر اراکین جیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جب کہ میں نے وزیراعظم کو متعدد بار خاموش ہونے کا کہا لیکن انہوں میری بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…