جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلما نو ں سے متعلق بڑا یو ٹرن ، حقیقت سامنے آگئی

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

نیو یارک(آن لائن)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے اپنے مؤقف میں بظاہر نرمی کا اظہارکر تے ہو ئے کہا کہ یہ پابندی ’صرف ایک تجویز‘ تھی۔ بر طا نو ی میئر صادق خان نے اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو وہ اپنے مسلمان عقیدے کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے صادق خان مستثنیٰ ہوں گے۔تاہم صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات ’ہم دونوں کے ممالک کو کم محفوظ بنا سکتے ہیں۔‘ تاہم فا کس نیو ز سے گفتگو کر تے ہو ئے ٹر مپ نے کہا کہ یہ ایک عارضی پابندی ہے۔ اس کا مطالبہ ابھی نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ محض ایک تجویز تھی تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اپنی رائے تبدیل کرچکے ہیں۔اس سے قبل وہ ٹیکس کے منصوبے، ابارشن اور خواجہ سراؤں کے پبلک ٹوائیلٹ کے استعمال کے حوالے سے متضاد بیان دے لا چکے ہیں۔اسی وجہ سے رپبلکن پارٹی کے رہنماؤں میں اس کے سیاسی امیدوار بننے کے حوالے خدشات پائے جاتے ہیں۔ہاؤس سپیکر پال ریان سمیت اہم رپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اختلافات دور کرنے کے لیے جمعرات کو مچ کونیل، پال ریان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…