اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ایرانی سرکاری ٹی وی کے سربراہ مستعفی، وجہ انتہائی شرمناک

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سربراہ محمد سرفراز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، سرفراز کے استعفے کا اعلان کارپوریشن اور اس کے زیرانتظام ذرائع ابلاغ میں بعض ذمہ داران کی جانب سے خواتین اہل کاروں کے خلاف جنسی ہراسیت کے اسکینڈلز کے بعد سامنے آیا ۔ اس دوران انگریزی زبان کے سرکاری چینل کی ایک خاتون میزبان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں چینل کے سابق ڈائریکٹر اور محمد سرفراز کے سابق معاون حمید رضا عمادی نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔خاتون میزبان شینا شیرانی نے رواں سال فروری میں ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر جاری آڈیو کلپس اور ٹیکسٹ میسجز کے ذرِیعے بتایا تھا کہ پریس ٹی وی میں نیوز کے شعبے کے ڈائریکٹر حمید رضا عمادی اور اسی چینل میں اسٹوڈیو ڈائریکٹر بیام افشار نے کئی مرتبہ شینا کو جنسی اور زبانی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں وہ ملازمت چھوڑ کر بیرون ملک جانے اور اپنے ذمہ داران کے گھناو¿نے کردار کو سامنے لانے پر مجبور ہوئیں۔گزشتہ دسمبر میں انصاف کی یورپی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری اعترافات اور رپورٹوں کی تیاری میں شرکت اور ایرانی انٹیلجنس اداروں کے تعاون سے سیاسی گرفتار شدگان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے جیسے معاملات میں ملوث ہونے کے سبب مذکورہ دونوں ذمہ داران کے خلاف پابندیاں برقرار رکھی جائیں۔ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای کی جانب سے براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا نیا سربراہ مقرر کرنے تک محمد سرفراز کے معاون علی عسکری نے کاپوریشن کے انتظامی امور کو سنبھال لیا ہے۔ علی خامنہ ای ہر دس برس بعد براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا نیا سربراہ مقرر کرتے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…