دبئی(نیوزڈیسک)دبئی میں رہنے والے تارکین وطن ہوشیار! خبردار! پانچ ہزار درہم جرمانہ، تین ماہ جیل ہوسکتی ہے،تفصیلات کے مطابق معروف خلیجی اخبار نے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اپنی اہلیہ کا موبائل فون بھی بلا اجازت چیک کرنے سے گریز کریں کیونکہ دبئی کے قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کا فون بغیر اجازت چیک کرنے پر پانچ ہزار درہم تک جرمانہ اورتین ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے،دبئی میں سائبر قوانین کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ بلااجازت فون تک رسائی چاہے وہ میاں بیوی کا رشتہ ہونے کے باوجودبھی ہو غیرقانونی ہے اور ایسا کرنے والے کو جرمانے یا قید کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔