اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امیرجماعت اسلامی کو بنگلا دیش میں پھانسی دیدی گئی

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (نیوز ڈیسک ) بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے 72 سالہ امیر مطیع الرحمان کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دے دی گئی ہے، مطیع الرحمان کو 29 اگست 2010ء کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کی عمر 71 برس تھی، ان پر نسل کشی، قتل، تشدد اور زیادتی سمیت 16 الزامات عائد کئے گئے تھے۔وزیر قانون بنگلادیش کے مطابق مطیع الرحمان نظامی کو 1971 میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پھانسی دی گئی۔ بنگلا دیشی وزیر داخلہ کے مطابق مطیع الرحمان نے رحم کی اپیل نہیں کی تھی۔مطیع الرحمان نظامی بنگلا دیش کی قومی اسمبلی کے رکن، وفاقی وزیر برائے صنعت اور وفاقی وزیر برائے زراعت بھی رہ چکے تھے۔ واضح رہے کہ 1971ء میں بنگلا دیش کی پاکستان سے علیحدگی کے دوران جماعت اسلامی نے پاکستانی فوج کا ساتھ دیا تھا جس پر 40 سال بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ایک متنازع جنگی ٹریبیونل تشکیل دیا جس سے جماعت اسلامی اور بی این پی کے رہنماؤں کو سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…