اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

انتخاب کے بعد بائبل پر حلف ؟صادق خان حقائق سامنے لے آئے

datetime 10  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)لندن کے نومنتخب میئر صاد ق خان نے کہاہے کہ برطانوی کونسل کارکن منتخب ہونے کے بعد مجھے بائبل پرحلف لینے کے لیے کہاگیا کہ مگر میں نے جواب دیا کہ میں صرف قرآن مجید پر حلف لیتا ہوں، میں مسلمان ہوں،برطانوی اخبار کودیئے گئے انٹرویومیں لندن کے میئر نے کہاکہ ملکہ کے محل میں ہمیشہ بائبل پر حلف لیا جاتا تھا۔ منتظمین کو اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پہلی دفعہ کوئی قرآن مجید پر حلف لینے پر اصرار کر رہا تھا تاہم انہوں نے کہا ہمارے پاس قرآن مجید نہیں ہے۔ آپ اسے اپنے ساتھ لے آئیے۔صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ حلف کی تقریب میں اپنے ساتھ قرآن مجید لے کر گئے اور اسی پر حلف لیا۔ جب تقریب ختم ہوئی تو قرآن مجید ان کے حوالے کیا گیا، لیکن انہوں نے کہا نہیں، میں اسے واپس نہیں لے جانا چاہتا۔ کیا میں اسے اگلے شخص کے لئے یہاں چھوڑ سکتا ہوں۔صادق خان نے کہاکہ انہوں نے خود قرآن مجید پر حلف لیا اور پھر اس کتاب مقدس کو برطانوی شاہی محل میں خصوصی طور پر رکھوا کر آئے، تاکہ ان کے بعد جب بھی کوئی مسلمان حلف لینے کے لئے شاہی محل آئے تو اسے بائبل کی پیشکش نہ کی جائے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…