نئی دہلی(نیو زڈیسک) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی مارکشیٹ اور ڈگری میں کئی خامیاں ہیں جس پر وزیراعظم کو خود وضاحت پیش کرنی چاہئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس نے نریندر مودی کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریوں پرجاری بیان بازی کے حوالے سے بی جے پی کے صدر امت شاہ اور سینئر لیڈر ارون جیٹلی کی طرف سے کی گئی وضاحت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرف سے جاری مارکشیٹ اور ڈگری میں کئی خامیاں ہیں جس پر مودی کو خود وضاحت پیش کرنی چاہئے۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجیوالا نے یہاں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم ان پڑھ ہو سکتے ہیں اور جمہوریت میں اس پر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔یہ ایک باوقار عہدہ ہے اور اس کے لئے کچھ اصول اور روایات کے ساتھ عمل کرنے کے ساتھ ہی کسوٹی پر کھرا اترنا ضروری ہوتا ہے۔