پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران کے خطرناک ترین ہتھیار کے تجربے نے دنیامیں ہلچل مچادی‎

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے درمیانے درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 2 ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق عسکری حکام کے مطابق درمیانی رینج کا یہ میزائل 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر مار کرسکتا ہے اور تجربے میں اس نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے بریگیڈیئر جنرل علی عبدولاہی نے بتایا کہ اس میزائل کی درست ہدف تک رسائی کے کئی تجربات 2 ہفتے قبل کیے گئے تھے جس کی حد 2 ہزار کلو میٹر رکھی گئی اور میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ادھر اس تجربے پر امریکی اور یورپی ممالک کے ترجمان نے اپنا ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کے حالیہ ٹیسٹ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں کیونکہ یہ قوانین ایران کو ایٹمی ہتھیاروں لے جانے والے میزائلوں کی تیاری سے روکتے ہیں۔دوسری جانب ایران نے نیو کلیئر وار ہیڈ لانے جانے والے میزائل کے تجربے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ہی ایران نیوکلیائی ہتھیار رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے میزائل ایٹمی وارہ ہیڈ لے جانے کے اہل ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں نے ایران پر ایٹمی معاملات سے وابستہ بعض پابندیاں اٹھالی تھیں تاہم تازہ میزائل ٹیسٹ کے بعد امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا اس سے قبل مارچ میں ایران نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس پر عالمی رد عمل سامنے آیا تھا



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…