پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

داؤد ابراہیم نے مودی حکومت کی نیندیں اُڑادیں،بھارتی ایجنسی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی انوسٹی گیشن ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ داؤد ابراہیم نے مودی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کا پلان بنایا تھا ۔بھارتی نجی چینل ’’زی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے دعوی کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے نریندر مودی کی حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کے پلان بنایا تھا جس کے تحت داؤد ابراہیم کے کارندے انڈیا میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے تھے ٗبھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے ‘‘ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم نریندر مودی،بی جے پی ، آر ایس ایس کے لیڈروں ، عیسائیوں کے مذہبی مقامات اور گرجا گھروں پر اپنے کارندوں کے ذریعے حملے کرانے کی منصوبہ بندی کر نا چاہتا تھا ۔داؤد ابراہیم نے مودی حکومت بننے کے فوری بعد اپنے کارندوں کو یہ ٹاسک سونپا تھا ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اسی سازش کے تحت 2نومبر2015ء کو داؤد کے شارپ شوٹرز نے گجرات میں دائیں بازو کے دو رہنماؤں شریش بنگالی اور پرگنیش مستری کو قتل کر دیا تھا ٗشارپ شوٹرز نے یہ واردات یعقوب میمن کی پھانسی کا بدلہ لینے کے لئے کی تھی اس سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’انڈر ورلڈ‘‘ کے 10 مبینہ ممبران کے خلاف جلد ہی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرانے جارہی ہے ٗاسی چارج شیٹ میں یہ سارے انکشافات کئے گئے این آئی اے داؤد ابراہیم کے جن 10 ساتھیوں کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کرے گی ان میں سے 7 لوگ حاجی پٹیل، محمد یونس شیخ، عبد السمیع ، عابد پٹیل، محمد الطاف، محسن خان اور زیشان احمد گزشتہ سال پکڑے گئے تھے۔این آئی اے نے چارج شیٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے انڈر ورلڈ کے ممبر جاوید چکنا اور ساؤتھ افریقہ میں مقیم زاہد میاں ہندو لیڈروں کے قتل کے ماسٹر مائنڈ ہیں جنہوں نے بھارت میں مذہبی رہنماؤں اور گرجا گھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو پھیلایا جاسکے بھارتی ایجنسی کے مطابق انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے لیڈروں کو قتل کرنے کے لئے ایک ہٹ لسٹ بھی تیار کی تھی ۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…