جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب، وادی نعمان میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

datetime 7  مئی‬‮  2016 |

الریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان واقع وادی نعمان میں دہشت گردوں کے ایک اڈے کا گھیراؤ کرلیا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیگر دو نے بارودی بیلٹ کے ذریعے خود کو دھماکے سے اڑا کر خودکشی کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والوں میں محمد سلیمان العنزی شامل ہے جو متعدد تخریبی کارروائیوں کے حوالے سے مطلوب تھا۔ ان میں احساء گورنری کے ایک گاؤں دالوہ کی مصطفی مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ، دمام شہر کی عنود مسجد میں دھماکا، قطیف گورنری میں قدیح قصبے کی امام علی بن ابی طالب مسجد میں دھماکا شامل ہیں۔ العنزی کو دھماکا خیز مواد تیار کرنے کا ماہر شمار کیا جاتا تھا۔کارروائی میں ضرما کے دہشت گرد سیل کے مطلوب مبارک الدوسری کے علاوہ سعید عایض الشہرانی بھی مارا گیا۔ الشہرانی عسیر صوبے میں ہنگامی فورسز کی مسجد میں دھماکے، نجران صوبے میں المشہد مسجد میں دھماکے اور دو ریٹائرڈ سیکورٹی اہل کاروں کے قتل میں ملوث ہونے کے سبب سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا چوتھا دہشت گرد عادل عبدالل? ابرا??م المجماج ہے جس کا تعلق بیشہ کے مقابلے میں مارے جانے والے یاسر علی الحودی سے تھا۔ المجماج بارودی بیلٹ باندھ کر خواتین کے بھیس میں نقل و حرکت کررہا تھا۔کامیاب کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے اڈے کی تلاشی کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ ان میں دو بارودی بیلٹس، تاروں کے ساتھ دھماکا خیز مواد کے 15 آلات، 4 عدد کلاشنکوفیں، 2 پستولیں، گولہ بارود کی بڑی مقدار اور دو تھیلیاں شامل ہیں جن میں المونیئم پاؤڈر اور دھاتوں کے ٹکڑے موجود تھے جن کو دھماکا خیز مواد کے آلات میں بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…